نئی دہلی، 19 اکتوبر (یواین آئی) کمیونسٹ پارٹی آٖف انڈیا(سی پی آئی)نے
آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اتر پردیش میں اپنے انتخابی فوائد کے لئے اب
پھر رام نام الاپنے لگی ہے اور رام مندر اور رامائن میوزیم بنانے کا
ہتھکنڈہ اپنا رہی ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اتل کمار انجان نے یہاں یواین آئی سے بات
چیت میں کہا
کہ ابھی اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کا اعلان نہیں ہواہے لیکن بی جے پی
ابھی سے ہی رام کا نام جپنے لگی ہے کیونکہ وہ مذہب کی بنیاد پر صف بندی کر
کے ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کا مسئلہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے اس لئے کوئی بھی اس مسئلے کو عوامی طور پر کس طرح اٹھا سکتا ہے۔